حکومت وفاقی چیمبر کی تنظیم نو اور معنی خیزاصلاحات متعارف کروائے،تاجر رہنما شاہد رشید بٹ کا مطالبہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) ایف پی سی سی آئی کو اس کے ریگولیٹر کے ذریعے فعال بنانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ،حکومت وفاقی چیمبر آ ف کامرس کی تنظیم نو کرے اور اس میں معنی خیزاصلاحات متعارف کروائے تاکہ یہ ادارہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کر سکے،یہ مطالبہ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست اور ممتاز تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا کام حکومت کو معاشی ترقی کیلئے سنجیدہ سفارشات دینا ہے جس پر کئی سال سے عملدرآمد نہیں ہو رہا ،انہوں نے کہا کہ وفاقی چیمبر پریس ریلیز، سیمینارز اور اعلی حکام سے ملاقات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ساری دنیا میں ملکی امیج اجاگر کرنے اور اقتصادی سفارتکاری کا کام نجی شعبہ کے حوالے کیا جا رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی سالانہ ایک سو پچاس قائمہ کمیٹیاں بناتا ہے جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ امسال الیکشن ڈی جی ٹی او کی نگرانی میں کروائے جائیں تا کہ شفافیت کے اصولوں کی خلاف ورزی کا احتمال نہ رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں