لاہور‘سپریم کورٹ میں اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق کیس کی سماعت

پنجاب حکومت کو 10دنوں میں پیسوں کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ٹھیکیداروں کیلئے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے‘چیف جسٹس کے ریمارکس

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:24

لاہور‘سپریم کورٹ میں  اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق کیس کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو دس دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ٹھیکیداروں کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے اورنج لائن پر کام بند ہے ۔

اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی منصوبے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی ۔ منصوبہ مکمل کر کے ہی جائیں گے اگر ادائیگی ہوئی تو کام شروع کو جائے گا ۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیکیداروں کے لیے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ تمام فریقین سے مذاکرات ہو رہے جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں