حکومت ناموس رسالت کو تحفظ دینے کی محافظ ہے،

حکومت تحفظ ناموس رسالت اور گستاخانہ قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام میں موثر کرادار ادا کرنے کیلئے علماء سے مشاورت کرے گی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مختلف مکاتب فکر کی نمائندگی کرنے والے علماء سے بات چیت

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:34

حکومت ناموس رسالت کو تحفظ دینے کی محافظ ہے،
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام کے اصل روح کو اجاگر کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت کو تحفظ دینے کی محافظ ہے،حکومت تحفظ ناموس رسالت اور گستاخانہ قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام میں موثر کرادار ادا کرنے کیلئے علماء سے مشاورت کریگی۔علماء حکومت کیساتھ تعاون میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقدس نظریات کو ملک میں تنازعات پیدا کرنے اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،سیرت نبوی اور اسوہ حسنہ لوگوں کے حقوق اور معاشرتی امن کی ضمانت ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے مختلف مکاتب فکر کی نمائندگی کرنے والے علماء سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کا عمل ملکی قوانین کے مطابق اور شفاف انداز سے جلد مکمل کیا جائیگا۔علامہ ایوب صفدر نے علماء وفد کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ علماء پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ حکومت حکومت ناموس رسالت کا بھر پور تحفظ کریگی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کسی بھی تجویز پر غور نہیں کیا جارہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں