لاہور میں بھی بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلعے میں واقع تمام پیٹرول پمپس کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 نومبر 2018 21:24

لاہور میں بھی بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر 2018ء) لاہور میں بھی بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کا فیصلہ، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلعے میں واقع تمام پیٹرول پمپس کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی طرز پر پاکستان میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پیٹرول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پابندی کا اطلاق سب سے پہلے ضلع راولپنڈی میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ضلعے میں واقع تمام پیٹرول پمپس کو گزشتہ روز ہدایت نامہ جاری کردیا تھا۔ جبکہ اب لاہور میں بھی بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلعے میں واقع تمام پیٹرول پمپس کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو، انہیں پیٹرول فروخت نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف راولپنڈی اور لاہور تک محدود نہیں رہے گی۔ بنا ہیلمٹ والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کی پابندی کا دائرہ کار آہستہ آہستہ پنجاب کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جائےگا۔  واضح رہے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ الیکٹرانک چالان کا سسٹم نافذ کرنے کے بعد سے لاہور اور راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں