حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف اہم ثبوت ہاتھ آگئے

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کی مشکوک ٹرانزیکشنز پکڑ لیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 نومبر 2018 23:22

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف اہم ثبوت ہاتھ آگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 نومبر 2018ء ) :نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کی مشکوک ٹرانزیکشنز پکڑ لیں۔حمزہ شہباز کی 4 اور سلمان شہباز نے 5 مشکوک ٹرانزیکشنز کروائیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس نیب میں زیر تفتیش ہے۔

اس موقع پر سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کو ٹھوس ثبوت مل چکے ہیں۔نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی مشکوک منتقلیوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔حمزہ شہباز کی 4 اور سلمان شہباز نے 5 مشکوک ٹرانزیکشنز کروائیں۔یہ ساری منتقلیاں مسلم ٹاون میں واقع نجی بینک سے کروائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ثبوتوں کے ہاتھ آجانے کے بعد اب دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جبکہ اس کے لیے نیب نے حتمی قدم اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ چند روز قبل ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف خلاف بھی ایک ماہ میں ریفرنس فائل کر دیا جائے گا۔جو ہمارےپاس حراست میں ہےاسکو کریدرہے ہیں ،سوال پوچھ رہے ہیں۔ہم نےایسےثبوت پکڑلیے جس پرہم شہبازشریف کیخلاف ریفرنس داخل کررہےہیں۔آشیانہ کیس مکمل ہوچکا ہےاور مہینے کے آخر تک عدالت میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شہبازشریف سے پوچھا تھا کہ آپ کے کتنے اثاثے ہیں۔شہبازشریف نے کہا اثاثے میرے بیٹوں کے نام ہیں۔سلمان شہبازکو بلایاتھا بجائے نیب آنے کے وہ باہر چلے گئے۔روز ملک کے سرکاری عمارتوں میں آگ لگ جاتی ہےیہ رکارڈ تباہ کیاجاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں