تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

نماز جنازہ مغرب کے بعد پنڈال تبلیغی اجتماع میں ادا کی جائے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار نومبر 08:43

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2018ء) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد از مغرب ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ رائیونڈ مرکز سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جہاں عالمی تبلیغی اجتماع کا پنڈال ہوتا ہے وہاں ادا کی جائے گی۔وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments