محبت مصطفی ﷺ ضامن نجات اور مقصد حیات ہے‘بائواصغرعلی

حضرت محمد ﷺکی ولادت باسعادت مسلمانوں کیلئے خوشی،نعمت اور برکت کا باعث ہے ‘ رائٹر و پروڈیوسر

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) رائٹرپروڈیوسربائواصغرعلی نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺکی ولادت باسعادت مسلمانوں کیلئے خوشی،نعمت اور برکت کا باعث ہے اوراس مبارک دن کو زیادہ سے زیادہ عقیدت و احترام سے منانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ ﷺکا وجود اقدس سراپا رحمت ہے، محبت مصطفی ﷺ ضامن نجات اور مقصد حیات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں علماء کرام سیرت طیبہ کی محافل میں آنحضرت ﷺ کی حیات طیبہ کے ان تمام درخشاں پہلوئوں سے عوام کو آگاہ کریں جن پر عمل کرنے میں ہی دنیا وآخرت کی تمام کامیابیوں کا راز مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں