وفاقی ،صوبائی حکومتیں بجٹ میں فلموں کی پروڈکشن کیلئے الگ سے بجٹ مختص کریں ‘ حسنہ بھٹی

انڈسٹری کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں،وہ وقت دور نہیں جب فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہونگی‘ خصوصی گفتگو

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) معروف ڈانسر حسنہ بھٹی نے کہا ہے کہ مجھے شوبز میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،شوبز انڈسڑی کیلئے بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں اوروہ وقت دور نہیں جب فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہوں گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسنہ بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہر فنکار یہ چاہتا کہ پاکستان میں شوبز کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی کو بھی مضبوط کیا جائے مگر اس کیلئے صرف فنکار کچھ نہیں کرسکتے ضرورت اس بات کی ہے سب ملکرکام کر یں تو ہم ضرور کامیاب ہوں گے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ میں فلموں کی پروڈکشن کیلئے الگ سے بجٹ مختص کریں او ر نجی شعبے کو ساتھ لے کر فلمیں تخلیق کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں