بلاول بھٹو کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

سیکیورٹی پر مامور افراد نے بوسہ لینے والے کی درگت بنا ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 12:44

بلاول بھٹو کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا
گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :گلگت پہنچنے پر ایک شخص نے بلاول بھٹو کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور افراد نے اس شخص کی درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ، بے نظیر بھٹو کے سیاسی جانشین ہونے کے ساتھ ساتھ انکی نشانی بھی ہیں۔انکے لہجے اور بولنے کے انداز سے انکی والدہ کی جھلک آتی ہے۔اکثر افراد ان کو دیکھ کر انکی والدہ کے سراپے کو یاد کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو جہاں بھی جاتے ہیں انکو وہاں بہت زیادہ محبت اور پذیرائی ملتی ہے۔وہ گزشتہ روز سے گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے پارٹی کے صوبائی صدر اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سینئررہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو جو حقوق دیئے تھے اب وہ چھین لئے گئے ہیں مگر پیپلز پارٹی آج بھی گلگت بلتستان کے عوام ساتھ ہے۔

اس موقع پر ایک شخص اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے بلاول بھٹو کا بوسہ لینے کا سوچا۔رش کے باعث وہ شخص بہت مشکل سے آگے بڑھا اور بلاول بھٹو کے قریب پہنچ کر انکا بوسہ لے لیا۔لاول بھٹو نے بوسہ لینے پر اپنا چہرہ دور کر لیا اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے متعلقہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو آج پولو گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں