دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار نومبر 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21100کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد5000 کیوسک اور اخراج5000 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد12600کیوسک اور اخراج23000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد10500کیوسک اور اخراج4000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد74700 کیوسک اور اخراج 70700کیوسک،چشمہ آمد67700 کیوسک اوراخراج 59000کیوسک، تونسہ آمد55700 کیوسک اور اخراج46600 کیوسک، پنجند آمد3600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 42300 کیوسک اور اخراج 35800 کیوسک، سکھر آمد31800 کیوسک اور اخراج6000کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1456.93 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.556 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1145.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.600 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments