جنرل ہسپتال : مریضوں کی سہولت کیلئے دو شعبوں میں 165بستروں کا اضافہ

ْگائنی میں 115سے بڑھا کر 230 بیڈز ، سرجری میں 50بستر مزید بڑھا دئیے گئے : پرنسپل پروفیسر طیب

اتوار 18 نومبر 2018 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے گائنی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد دوگنا کر دی ہے اور اب 115کی بجائے 230مریضوں کو علا ج معالجے کی سہولتیں حاصل ہو ں گی جبکہ سرجیکل کے شعبے میں مریضوں کیلئے 50بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 120کی بجائی170مریض سرجیکل کے شعبے میں داخل ہو سکیں گے ۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر محمد طیب نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے صحت کے شعبے کے بارے میں ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے اور جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولتوں میں اضافے کیلئے تمام ممکن وسائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جنرل ہسپتال کو دیگر بیماریوں کے علاوہ نیورو کے شعبے میں جو مقام حاصل ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں عام آدمی کی سہولت کیلئے کئی ایک اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹروں اور نرسز سے اپیل کی کہ وہ اسی جو ش و جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کسی قسم کی پہلو تہی نہ کریں ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلا ح الدین نے بریفنگ میں بتایا کہ جنرل ہسپتال صوبے کا مثالی ادارہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں مریضوں کو ایمرجنسی اورآؤٹ ڈور میں معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ادارے میں حکومتی پالیسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے لے کرہر اُس اصول پر عمل کیا جا رہا ہے جس سے ہسپتال آنے والے لوگوں کو آسانی حاصل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں