ہائیکورٹ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کو بحث کیلئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا

پیر 19 نومبر 2018 15:36

ہائیکورٹ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کو بحث کیلئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) لاہورہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی التوا کی درخواست منظور کر تے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کو بحث کیلئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کی طرف سے وکیل نے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی تقریر کی سی ڈی اور دیگر ریکارڈ پیش کیا اور کہا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ ہائی کورٹ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی لیکن احسن اقبال نے ہائی کورٹ کی تنبیہ کو نظر انداز کیا جو قابل دست اندازی جرم ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی التوا کی درخواست منظور کر تے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کو بحث کیلئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں