وزیراعلیٰ پنجاب کوعہدے سےہٹا دیا جائیگا، ڈاکٹرشاہد مسعود کا دعویٰ

عمران خان کوکبھی نہیں کہنا چاہیے کہ فلاں شخصیت کے بغیر یہ صوبہ نہیں چلے گا، یا وزارت نہیں چلے گی، جبکہ عمران خان کواس کوہٹا نا پڑے گا، یہ نہیں کہتا کہ ہٹانے کیلئے سوچا جائے گا بلکہ ہرحال میں ہٹا نا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 نومبر 2018 14:53

وزیراعلیٰ پنجاب کوعہدے سےہٹا دیا جائیگا، ڈاکٹرشاہد مسعود کا دعویٰ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا، عمران خان کو یہ کبھی نہیں کہنا چاہیے کہ اس شخصیت کے بغیر یہ صوبہ نہیں چلے گا ،یا وزارت نہیں چلے گی،جبکہ عمران خان کواس کوہٹا ناپڑے گا،یہ نہیں کہتا کہ ہٹانے کیلئے سوچا جائے گا بلکہ ہرحال میں ہٹا نا پڑے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری کے معاملے میں احتیاط کرنی چاہیے۔آصف زرداری کو بالکل ایک طرف چھوڑ دیں ۔ان کے معاملات عدالت دیکھ رہی ہے۔زرداری ذہنی طور پر گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔وہ ذرا یاد کریں اطلاع ہے کہ ایک گڑھے کی اطلاع آرہی ہے کہ اس میں پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،یہ لاشیں پرانے وقت میں دفنائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ بہت آگے جا رہا ہے۔میں نے کہا تھا کہ اس گڑھے میں سے جو چیزیں نکلی ہیں پھر ٹیلیفون کالز، بھتہ، زمینیں ، باہر پیسا گیا، ملازمین کے نام پر جائیدادیں یہ سب ایسا معاملہ ہے کہ زرداری کو یقین ہے کہ اس کو کسی بھی وقت گرفتار کرلیا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ بڑا خوفناک معاملہ ہے جو کہ بطور وزیرداخلہ عمران خان کے سامنے آرہا ہے۔

لیکن جب عمران خان اپنے رفقاء سے وہ چیزیں بیان کرتے ہیں تو باتیں باہر نکل آتی ہیں۔میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ وزیرداخلہ سے خود کو الگ کرلیں۔احتساب کا عمل پہلے بھی چل رہا ہے آئندہ بھی چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب چیزیں باہر آتی ہیں تومخالفین کی اسٹریٹجی کامیاب ہورہی ہے مخالفین کہتے ہیں دیکھیں یہ توعمران خان کہہ رہا ہے۔اب عدالت تو بالکل آزاد ہے۔

زلفی بخاری یا اعظم سواتی کا معاملہ ہو، عدالت اپنا کام کررہی ہے۔عدالت توآزاد ادارہ ہے اسی طرح نیب میں بھی ہرمعاملے کا نیب کے ترجمان کو جواب دینا چاہیے ۔فیاض الحسن چوہان کو نیب سے متعلق بیانات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اصل کام پارلیمنٹ میں آنا، گرین پاکستان، نوکریاں ، صفائی مہم، پروٹوکول ختم کرنا، سادگی مہم چلانا ہے۔

یہ وزیراعظم کا اپنی منصوبہ بندی ہے وزیراعظم یہ سب کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن عمران خان کے قریبی رفقاء کو باتیں بتانے سے مخالف سیاسی قوتیں احتساب کے عمل کو سیاسی بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ جبکہ انہوں نے ویسے ہی ڈبردوس ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ کبھی نہیں کہنا چاہیے کہ اس شخصیت کے بغیر یہ صوبہ نہیں چلے گا ،یا وزارت نہیں چلے گی۔ پھر اگر انہیں آنے والے دنوں میں اس شخصیت کو ہٹانا پڑ گیا توپھر کیا کہیں گے؟ جبکہ ان کوہٹا پڑے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہہ رہا کہ سوچا جائے گا بلکہ یہ کہہ رہا ہوں کہ ہٹا نا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں