مولانا عبدالوہاب الرحمن کا رائیونڈ میں آخری خطاب

اللہ کی راہ پر نکلو،رات سوتے وقت موت سرہانے رکھو اور صبح اٹھو تو موت کو سامنے رکھ،دنیا کی سختیاں جھیلنا سیکھو، مسلمانوں کی ذلت توبہ سے ختم ہو گی،دین سے دوری کی وجہ سے عذاب نازل ہو رہا ہے،ذکر الہیٰ جنت میں داخلے کا ٹکٹ ہے، امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب الرحمن سے ہزاروں مسلمانوں نے کلمہ بھی پڑھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 15:50

مولانا عبدالوہاب الرحمن کا رائیونڈ میں آخری خطاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب الرحمن طویل عرصہ سے سانس اور سینے کے عارضہ میں مبتلا تھے چند روز قبل انکوڈینگی بخار ہوگیا جس کے باعث وہ لاہورکے ڈاکٹرز ہسپتال کے آئی سی یووارڈ میں زیر علاجتھے ،جہاں وہ اتوار صبح نمازفجر کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔اسی بارے میں قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عالمی تبلیغ جماعت کے امیر اور ولی کامل مولانا حاجی عبدالوہاب نے تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں اپنے آخری خطاب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان ماں کے پیٹ سے آیا اور قبر کے پیٹ کی طرف دوڑ رہا ہے۔

مسلمان کے لیے بہترین عمل توبہ ہے،رات سوتے وقت موت سرہانے رکھو اور صبح اٹھو تو موت کو سامنے رکھو،اس اجتماع کا مقصد امت مسلمہ کو دین کے راستے میں ڈالنا اور سچے مسلمان بنانا ہے۔

(جاری ہے)

آپ سب بھی اس کار خیر کا حصہ بنیں اور اللہ کے دین کو دوسروں تک پہنچائیں۔تبیلیغی اجتماع دین سکھانے کی تربیت گاہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کی ذلت توبہ سے ختم ہو گی،امت پر آفتیں دین سے دوری کی وجہ سے نازل ہو رہی ہیں۔

پریشانیوں سے نجات اللہ کی راہ میں نکلنے میں ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے نبی ﷺ کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہم سب کا فرض ہے۔حضور اقدس کا ارشاد ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نرم بستروں پر اللہ کا ذکر کرتے ہیں جس کہ وجہ سے حق تعالی شانہ جنت کے اعلیٰ درجے میں ان کو پہنچا دیتا ہے۔دنیا میں مشقتیں برداشت کرنا آخرت کی رفع درجات کا سبب ہے۔اگر تم ہر وقت ذکر میں مشغول رہو گے تو فرشتے تمہارے بستروں اور تمہارے راستوں میں تم سے مصافحہ کرنے لگیں گے اور جو اللہ کا ذکر نہیں کرتا ہو زندہ ہو کر بھی مردہ ہے اور اس کی زندگی بیکار ہے۔

اللہ تعالیٰ کا ذکر جنت میں داخل ہونے کا ٹکٹ ہے۔ حاجی عبد الوہاب سے ہزاروں لوگوں سے کلمہ پڑھا اور وہ مسلمان ہوئے۔واضح رہے امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ۔ان کی نماز جنازہ سندر روڈ اجتماع گاہ پنڈال میں پڑھائی گئی جس کے بعدان کووصیت کے مطابق تبلیغی مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی وفات کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی، لاکھوں لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی،س موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی ،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل،مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا اسعد عبیداللہ، مولانا مجیب الرحمان انقلابی، ڈاکٹر فرید پراچہ،حافظ ادریس سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات،علماء و مشائخ،دینی اساتذہ، طلباء اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ملک بھر سے ہزاروںافراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، بعد ازاں مولانا عبدالوہاب کو تبلیغی مرکز رائیونڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، مولانا عبدالوہاب کی عمر96 برس تھی وہ چند روز سے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے، حاجی عبدالوہاب کو سانس اور سینے کی تکلیف بھی تھی، بیماری کے باعث رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں