سانحہ ماڈل ٹائون متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست ،

سپریم کورٹ نے فل بینچ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

پیر 19 نومبر 2018 16:57

سانحہ ماڈل ٹائون متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹائون کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر عدالت عظمی کا فل بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بینچ پانچ دسمبر کو اسلام آباد میں درخواست کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ بینچ میں میرے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت پانچ جج صاحبان شامل ہوں گے، بینچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہو گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عدالت کو بتایا کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہمارا کیس زیرو پر آ گیا ہے، ہماری استدعا ہے کہ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیر اعلی شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، عابد شیر علی سمیت 139 نامزد افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ، اعظم سلیمان اور مشتاق سکھیرا کو بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے۔بھی سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری پہنچے تھے۔سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر مظاہرہ بھی کیا مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور شہدا ماڈل ٹاون کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹان کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس سے قبل اپریل میں سانحہ ماڈل ٹان میں شہید خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات بھی کی تھی۔چیف جسٹس نے بسمہ امجد کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں جامعہ منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں