نئے گیس کنکشنز! عوام کے لیے خوشخبری آ گئی

7 سال سے نئے گیس کنکشنز پر لگی پابندی ختم ہونے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 16:56

نئے گیس کنکشنز! عوام کے لیے خوشخبری آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2018ء) عوام کے کیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 سال سے نئے گیس کنکشنز پر لگی پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔سینیٹ میں پٹرولیم کمیٹی نے سسٹم گیس پر صنعتوں اور کمرشل اور رہائشی سوسائٹیز پر لگے نئے گیس کنکشنز پر لگی پابندی ہٹانے کی سفارش کی ہے۔جب کہ دوسری جانب سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

موسم سرما کے تین ماہ کے لیے گھریلو صارفین کو گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہو گا تاہم صبح و شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کے لیے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں کے لیے گیس لوڈ میجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو دن کے اوقات میں گیسلوڈ شیڈنگ کا سامنا رہے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ کی جائے گی تاہم صبح شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈ نگ نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی صنعتوں کو 3 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے۔دیگر صنعتوں کو سردیوں میں گیسکی فراہمی بند رہے گی،مذکورہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا نفاذ 3ماہ یعنی دسمبر سے مارچ تک کے لیے ہو گا۔واضح رہے ہ ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی جس میں کھانے پکانے کے اوقات کار میںسوئی گیس کی بندش سے ہوٹلوں اور تندروں پر رش بڑھنے لگا ہے۔

مکینیوں اور گھریلو خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ ابموسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ناشتہ،دوپہر کا کھانا اور رات کو ڈنر کے اوقات کار سمیت دن بھر سوئی گیس پریشر میں کمی اور کئی کئی گھنٹے بندش نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جانے سے لوگ ہوٹلوں سے کھانے پینے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں