میرٹ اور شفافیت نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی،

عام آدمی خوشحال ہوگا،کمزورکوطاقتور کیا جائیگا،عثمان بزدار تبدیلی اور نئے پاکستان کی عملی تعبیر میں پنجاب ہراول دستے کا کردارادا کریگا، قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی‘مختصر عرصے میںتحریک انصاف کی حکومت نے وہ اقدامات کیے ہیں جو 70برس کے دوران کوئی حکومت نہیں کرسکی ‘ماضی میں وسائل کا رخ دوسری جانب موڑا گیا ،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی گئی‘تونسہ سمیت ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے،ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طو رپر نگرانی کرونگا‘نیا پاکستان ہماری منزل ہے،بنیادی سہولتیں عوام کو ان دہلیز پر ملیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی وفود سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 21:51

میرٹ اور شفافیت نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی،
لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہماری منزل ہے اور نئے پاکستان میں بنیادی سہولتیں عوام کو ان دہلیز پر ملیں گی، تعلیم،صحت ،صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اورعوام کو ان بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر قیمت یقینی بنائی جائیگی، اسی طرح روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اوراس مقصد کیلئے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں اورصنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں اور معیشت مستحکم بنیادوں پر استوار ہوسکے، وہ گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے اس کی عملی تعبیر میں پنجاب ہراول دستے کا کردارادا کریگا، پاکستان کو خوشحال و ترقی کے سفر پر رواں دواں رکھنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحران سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور نیا پاکستان کی تعمیر وترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائیگی کیونکہ نئے پاکستان میںعام آدمی خوشحال ہوگا اورکمزورکوطاقتور کیا جائیگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن، نا انصافی اورقبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورمختصر عرصے میںتحریک انصاف کی حکومت نے وہ اقدامات کئے ہیں جو 70برس کے دوران کوئی حکومت نہیں کرسکی اورمیرٹ، شفافیت ،کفایت شعاری اور قانون کی بالا دستی نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام اپنے مستقبل کو محفوظ اور سنورتا ہوا دیکھ رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا سلسلہ رکنے نہیں دیگی، جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان، بارتھی ، تونسہ اور ملتان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں وسائل کا رخ دوسری جانب موڑا گیا اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی گئی،جس کے نتیجے میں یہ علاقے محرومیوں اورپسماندگی کا شکار ہوتے گئے، لیکن اب وسائل کا رخ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے، تونسہ سمیت پنجاب کی ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے اور آئندہ چندسال میں یہ سب سے ترقی یافتہ علاقے کہلائیں گے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کئی دہائیوں پسماندگی کا شکار اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے علاقوں میںبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیگی، انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں سے محروم جنوبی پنجاب میں جلد پائیدار ترقی کا دور شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری عوامی فلاح اور ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طو رپر نگرانی کروں گا، میرے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں