آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کی کڑی شرائط رکھ دیں

شرح سود بڑھانے، بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور جی ایس ٹی 18 فیصد تک بڑھانے کی شرائط بھی شامل ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 20:02

آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کی کڑی شرائط رکھ دیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 نومبر 2018ء) :عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بیل آوٹ پیکج ۔آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کی کڑی شرائط رکھ دیں۔تفصیلات کے مطابق بیل آوٹ پیکج کے لیے عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان میں مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے کے لیے سخت شرائط عائد کر دیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد تک بڑھایا جائے۔اگر جی ایس ٹی بڑھایا گیا تو اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے اور مہنگائی کا شدید طوفان آئے گا۔شرائط میں آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے۔آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے سامنے شرط رکھی ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

بجلئ کے معاملے میں ترسیلی نقصان ختم کیا جائے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،نیپرا اور اوگرا کو خود مختار بنایا جائے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرح سود 1.5 فیصد بڑھائی جائے۔یاد رہے کہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط بھی سامنے آگئی ہے۔ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرکی امداد پاکستان کو موصول گئی ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مزید 2 ارب ڈالر بھی آئندہ دو روز میں موصول ہو جائیں گے۔                                                                                                                                                        

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں