نیب کا کالا قانون دور ِ آمریت کی نشانی ہے ،اپنے ادوار میں قانون کے سقم دور نہ کرنا ہماری نالائقی تھی‘خواجہ سعد رفیق

نیب لاہورہیڈ کوارٹر خوف و دہشت کا مرکز بن چکا ہے زیر تفتیش اور زیر حراست افراد سے مرضی کے بیانات لینے کیلئے غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں ‘مرکزی رہنما (ن) لیگ

پیر 19 نومبر 2018 23:37

نیب کا کالا قانون دور ِ آمریت کی نشانی ہے ،اپنے ادوار میں قانون کے سقم دور نہ کرنا ہماری نالائقی تھی‘خواجہ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ نیب کا کالا قانون دور ِ آمریت کی نشانی ہے ،اپنے ادوار میں قانون کے سقم دور نہ کرنا ہماری نالائقی تھی،نیب لاہورہیڈ کوارٹر خوف و دہشت کا مرکز بن چکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ زیر تفتیش اور زیر حراست افراد سے مرضی کے بیانات لینے کیلئے غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں ۔

پروفیسر مجاہد کامران کے انکشافات کڑوا سچ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے اور گواہی حاصل کرنے کے لئے لوگوں پر جبر کیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں میری ضمانت کی منسوخی کی لئے نیب کا جواب کسی بھی دستاویزی ثبوت کے بغیر طوطا کہانی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب لاہور نے قیصر امین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے بہت دبا ڈالا۔ان کے انکار پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ۔

نیب حراست میں قیصر امین بٹ کو ذ ہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اطلاع ملی ہے کہ ان سے سادہ کاغذات پر زبردستی دستخط کروائے گئے ہیں،انھیں زیر حراست ممنوعہ ڈرگز دینے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاکہ قوت مدافعت ختم ہوجائے ۔نیب اتھارٹی اور نیب عدالت کو قیصر امین کی اہلیہ کی درخواست کے باوجود ان کے مکمل طبی معائینے کے لئے میڈیکل بورڈ ابتک کیوں تشکیل نہیں دیا گیا ڈی جی نیب لاہورمسلم لیگ ن اورمیرے خلاف حکومتی آلِ کار بنے ہوئے ہیںان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں