زرتاج گل نے مولانا حاجی عبدالوہاب اور نواز شریف کی ملاقات کا قصہ دہرا دیا

نواز شریف نے امیر تبلیغی جماعت کو کروڑوں کا چیک دیا تو امیرتبلیغی جماعت نے فوری طور پر واپس کرتے ہوئے ، سابق وزیر اعظم کو ناقابل یقین ردعمل دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 22:39

زرتاج گل نے مولانا حاجی عبدالوہاب اور نواز شریف کی ملاقات کا قصہ دہرا دیا
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 نومبر 2018ء) :نواز شریف نے امیر تبلیغی جماعت کو کروڑوں کا چیک دیا تو امیرتبلیغی جماعت نے فوری طور پر واپس کرتے ہوئے ، سابق وزیر اعظم کو ناقابل یقین ردعمل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق حاجی عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد از مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ رائیونڈ مرکز سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جہاں عالمی تبلیغی اجتماع کا پنڈال میں ادا کیا گیا۔وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عقیدتمندوں غم و حزن سے بے حال ہوگئے اور اس موقع پر ملک کے طول و عرض میں موجود ان کے عقیدتمند انکے جنازے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے۔ان کی وفات کے بعد سے انکی زندگی سے جڑے بہت سے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس کا براہ راست تعلق حاجی عبدالوہاب اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہے۔

نوے کی دہائی میں ایک ملاقات کے بعد نواز شریف نے مولانا حاجی عبدالوہاب صاحب کو چیک پکڑایا کروڑوں کے چندے کا، اور ساتھ ہی کہا، "آپ کو آج تک اتنی بڑی رقم ایک ساتھ کسی نے نہیں دی ہوگی!" حاجی صاحب نے اسی وقت چیک واپس کر دیا۔ کہا کہ "آپ کو بھی کبھی کسی نہ اتنی جلدی رقم واپس نہیں کی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں