عالمی شہرت یافتہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی 34 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

منگل 20 نومبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی 34 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس دن کی مناسبت سے مختلف ٹی وی چینلز نے فیض احمد فیض کی زندگی اور ان کی ادبی خدمات پر خصوصی پیکیج نشر کئے جبکہ قومی اخبارات نے اس حوالے سے مختلف ایڈیشن شائع کئے عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض جو مختلف کتابوں کے مصنف بھی ہیں 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی زندگی میں جیل کاٹی اور انہیں لینن ایواڈ سے نوازا گیا اور اس طرح فیض احمد فیض 20 نومبر 1984 میں شدید علالت کے باعث میو ہسپتال لاہور میں وفات پا گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں