سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،ممبر آف ریونیو کو 10روز میں پٹواریوں سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

منگل 20 نومبر 2018 17:26

سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،ممبر آف ریونیو کو 10روز میں پٹواریوں سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ممبر آف ریونیو کو 10روز میں پٹواریوں سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحصیل داروںاور پٹواریوں کی تعیناتیوں کے از خود نوٹس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ممبر بورڈ آف ریونیو عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ دیہاتی علاقوں میں پٹواریوں کا کام ہی نہیں۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ پٹواریوں کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے ،تمام پٹواریوں کو سیاسی مفادات کے لیے تعینات کیا گیا،پٹواری کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ عدالت عظمیٰ نے دس روز میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ممبر آف ریونیو کو پٹواریوں سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں