پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ،

ریفرنس دائر نہ کرنے تک مجاہد کامران سمیت4ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ

منگل 20 نومبر 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ریفرنس دائر نہ کرنے تک سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت4ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن افسر کو شوکا نوٹس جاری کردیا ۔احتساب عدالت نے ضمانت منظور ہونے پر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چار اساتذہ ڈاکٹر لیاقت، امین اظہر اور کامران عابد کو ریفرنس آنے تک پیشی سے استثنیٰ دے دیاجبکہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید دو اساتذہ کے ریمانڈ میں 5دسمبر تک توسیع کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں