حضرت عیسیٰ ؑ کا ذکر تاریخ میں نہیں ملتا

وزیر اعظم عمران خان ، حضرت عیسیٰ سے متعلق حقائق سے منافی بیان دے بیٹھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 19:11

حضرت عیسیٰ ؑ کا ذکر تاریخ میں نہیں ملتا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2018ء) وزیر اعظم عمران خان عالمی رحمت العالمین ﷺ کے افتتاحی سیشن میں حضرت عیسیٰ سے متعلق حقائق سے منافی بیان دے بیٹھے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی رحمت العالمین ﷺ کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہہ کرکٹ کے دنوں میں نام کا مسلمان تھا والد کے کہنے پر جمعے اور عید کی نماز پڑھتا تھا۔

کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک اسکالر نے مجھے دین کی طرف راغب کیا۔میرا راستہ نہ بدلتا تو میں اسپتال نہ بناتا اور نہ ہی سیاست میں آتا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہ انسان کی زندگی اللہ کے راستے پر چلنے سے تبدیل ہوتی ہے۔اللہ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت العالمین کا خطاب دیا۔

(جاری ہے)

اللہ نے انسان کو مقصد کے لیے پیدا کیا۔فلاحی ریاستیں وسائل کی وجہ سے نہیں احساس کی وجہ سے بنتی ہیں۔

مدینے کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر بنا،کئی لوگ اسلام کے ٹھیکدار بنے ہوئے ہیں۔میں کوئی اسکالر نہیں ہوں۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کو پڑھنے کے بعد میری زندگی میں تبدیلی آئی۔پاکستان عظیم ملک بنے گا۔مزارات پر ہندو اور سکھ سمیت پر مذہب کے لوگ آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گساتخی پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

ہمارے کہنے پر ہالینڈکی حکومت نے خاکے ہٹائے۔ حضور پاکﷺ کے نقش قدم پر چل کر اپنا کردار بلند کریں۔سیرت طیبہ ﷺ پر چلتے ہوئے ہم بڑے انسان بن جاتے ہیں۔سیدھا راستہ نبی کریم ﷺ کا راستہ ہے۔مسلمانوں کے کردار کو دیکھ کر غیر مسلم مسلمان ہوئے۔حضور پاک ﷺ کے سفیروں نے اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علماکرام نے بر صغیر میں اسلام پھیلایا۔

انسان کا کردار ہی اسے بڑا بناتا ہے۔اللہ کے وجود پر یقین انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔ سیدے راستے پر چلتے رہنا مسلسل ایک جدو جہد ہے۔ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔جس دن اللہ آپ کو راستہ دکھاتا ہے اس دن آپ کے سیدھے راستے پر چلنے کی جد جہد شروع ہوتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے بہت سے پیغمبر دنیا میں آئے لیکن انسانی تاریخ میں انکا ذکر نہیں ملتا ۔

جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر تو ملتا ہے لیکن حضرت عیسیٰ کا تو تاریخ میں ذکرنہیں ملتا۔انکا یہ بیان آج کے خطاب کا متنازعہ ترین حصہ بن گیا جس کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں ایک سوشل میڈیا صارف کا کچھ یوں کہنا تھا کہ
اسی کو پھر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی کچھ اس انداز سے ری ٹوئیٹ کیا
معروف اینکر طلعت حسین نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹوئیٹ کر ڈالی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں