معیشت کو بحال کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے، عوام بھروسہ رکھے، یہ مشکلات وقتی ہیں‘ عثمان بزدار
عوامی مینڈیٹ پر پورا اترینگے،اقتدار کے ایوانوںمیں سادگی کو فروغ دیا ہے ، آغاز عمران خان نے خود مثال قائم کرکے کیا وزیر اعلیٰ سے وزیر پٹرولیم کی قیادت میں راولپنڈی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال
منگل 20 نومبر 2018 21:44
(جاری ہے)
عوام بھروسہ رکھے، یہ مشکلات وقتی ہیں - تحریک انصا ف کی قیادت عوامی مینڈیٹ پر پورا اترے گی-انہوںنے کہا کہ اقتدار کے ایوانوںمیں سادگی کو فروغ دیا ہے اور اس کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے خود مثال قائم کرکے کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے اور ملک کو درست سمت پر ڈال کر نئے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی ہے۔
نئے پاکستان کی تعمیر ایک کٹھن اور مشکل مرحلہ ہے جس میں کامیابی کا واحد راستہ خلوص نیت سے عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ نیا پاکستان ہم سب نے مل کر بنانا ہے اور ایسے اقدمات کئے جا رہے ہیں جس سے عوام کو تبدیلی نظر بھی آئے گی۔ عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں تحریک انصاف کی حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور عوام کی خدمت کے علاوہ ہماری کوئی اور دوسری ترجیح نہیں ہے، عوام کو ان کو حق دلایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے تندہی اور لگن کے ساتھ کام، کام اور صرف کام کرنا ہو گا تاکہ عوام کو ریلیف اور سہولیات میسر آ سکیں۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صدق دل سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ مسائل ضرور ہیں اور ان کی بنیادیں اور جڑیں کافی گہری ہیں مگر عوامی بہبود کا تحریک انصاف کا عزم مستحکم اور قوی ہے ۔ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعار ف کرایا جا رہا ہے جو حقیقی انداز میں عوام کے مسائل کے حل میں مدد گا ر ہوگا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے عوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ان کی مرضی کے مطابق حل کئے جائیں گے اور یہی وہ تبدیلی ہے جس کیلئے عوام نے تحریک انصا ف کو ووٹ کی طاقت سے خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختصر وقت میں ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جو پہلے کبھی ملکی تاریخ میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کا ناسور ہے ، کرپشن کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی ر ابطہ رکھیں اوراپنے علاقے میںجاکر عوامی مسائل حل کریں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ عوامی وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں اور پنجاب عمران خان کے تبدیلی کے وژن پر پوری طرح عملدرآمد کر رہا ہی- انہوںنے کہا کہ ٹیم کی قیادت ایک ایسے سیاست دان کے پاس ہے جو عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہی رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنیوالے اراکین صوبائی اسمبلی ا مجد محمود چوہدری، عمار صدیق خان،چوہدری محمد عدنان، چوہدری ساجد محمود،لطاسب ستی،عابدہ راجہ، ملک تیمور مسعود، راجہ صغیر، عمر تنویر بٹ، واثق عباسی ،چوہدری جاوید کوثراوردیگر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری