وزیراعلیٰ سے برطانوی ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کے چیئرمین کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات

منگل 20 نومبر 2018 21:44

وزیراعلیٰ سے برطانوی ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کے چیئرمین کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانوی ریڈنگ کلچرل سوسائٹی(RCS) کے تین رکنی وفد نے چیئرمین ڈاکٹر شاہد شریف کی قیادت میںپنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد کے ارکان میں ڈاکٹر آصف بٹ اور عبدالنوید شامل تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹرشاہدشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد ثقافت کا تبادلہ، کینسرکے بارے میں آگاہی،موبائل میڈیکل کیمپس اورپاکستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کی فلاح وبہبود اور انہیں طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے ائیر ایمبولینس کے حصول کیلئے فنڈریزنگ کے اقدامات کے بارے میں مشاورت شامل ہے۔

(جاری ہے)

ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو برطانیہ کے دورے کی بھی دعوت دی جسے وزیراعلیٰ نے قبول کیا۔ ڈاکٹر شاہد شریف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اگلے سال برطانیہ میں ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کے زیراہتمام پروگرام میں شرکت کریں گے۔ عوامی فلاح وبہبود سے متعلقہ مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی جا نب سے ایئر ایمبولینس شروع کرنے کی تجویز لائق تحسین ہے، اس ضمن میںبھرپور تعاون کریںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں