نیب: ڈاکٹرمجاہد کامران کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائرکرنےکا فیصلہ

نیب کی جانب سے مجاہد کامران کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکی جائے گی، مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ نیب ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 نومبر 2018 20:14

نیب: ڈاکٹرمجاہد کامران کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائرکرنےکا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) نیب نے سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب کی جانب سے مجاہد کامران کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران کی جانب سے نیب حراست سے متعلق سنگین انکشافات پر نیب میدان میں آگئی۔

نیب نے ڈاکٹر مجاہد کامران کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے مجاہد کامران کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ نیب نے مجاہد کامران کوپنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ڈاکٹر مجاہد کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرڈاکٹر مجاہد کامران کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیب میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف ،ڈاکٹر مجاہد کامران، رانا مشہود انکوائری کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق مجاہد کامران کو سیاسی مقاصد کیلئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تعینات کیا گیا ۔یونیورسٹی کی اراضی، گراؤنڈز کا اورنج لائن منصوبے کیلئے استعمال شہبازشریف کے سیاسی مقاصد تھے۔

مجاہد کامران کے نیب مخالف بیانات سیاسی ایجنڈے کا ثبوت ہیں۔ ڈاکٹرمجاہد کامران کو سیاسی ایجنڈے کیلئے بطورہتھیاراستعمال کیا گیا۔ جامعہ پنجاب میں غیرقانونی بھرتیاں شہبازشریف کے حکم پر کی گئیں۔درخواست میں نیب حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ شہبازشریف ، مجاہد کامران اور رانا مشہود کیخلاف انکوائری کی جائے۔نیب میں درخواست وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں