بھارت کیساتھ پانی کے مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ،1991 ء کے واٹر اکارڈکو ساتھ لے کر چلیں گے‘فیصل واوڈا
صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کے 25 سالہ پرانے مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں، پانی کی تقسیم کی مانیٹرنگ کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے ٹیلی میٹری نظام نصب کیا جارہا ہے،لوچستان میں 10برسوں سے تاخیر کے شکار نولانگ ڈیم منصوبہ پر جلد کام شروع ہو جائیگا داسو ڈیم کا مسئلہ بھی حل ہونے کے قریب ہے‘وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا کی واپڈا ہائوس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
منگل 20 نومبر 2018 22:50
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ودیگر افسران بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسائل کے حل کیلئے تعاون پرتمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا مشکور ہوں‘تمام حل طلب پانی کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ممبران کی کمی کے باوجودواپڈا کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔انہوں نے کہاکہ داسو ڈیم کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے‘منصوبہ میں 34 کروڑ روپے کی بچت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی جبکہ 10 سے 11 ارب روپے کی بچت زیر التواء پانی کے مسائل اور پراجیکٹس کی سیٹلمنٹ کے ذریعے کی گئی ہے جو گزشتہ پانچ سال سے تاخیر کا شکار تھے، اے ڈی بی اور ورلڈ بنک بھی منصوبوں کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ واپڈا میں ممبرز کی تعیناتیوں پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا جائے گا‘ خود انٹرویو کروں گا اور وزیر اعظم کو رپورٹ دوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کا نمائندہ ہوں، کسی بھی صوبے کے ساتھ نا انصافی نہیں کر سکتا ‘ ایم کیو ایم پر کئے گئے مقدمہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب کسی پر کیس کرتا ہوں تو آخری سانس تک اس کا پیچھا کرتا ہوں‘جب تک زندہ ہوں کیس واپس نہیں لوںگا‘مقدمہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور نیب اس کی انکوائری کر رہا ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایک سادہ صفت انسان ہیں اور مجھ سے بڑے ہیں ان سے عزت و احترام سے مسائل کے حل کے لئے درخواست کروں گا ‘وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہاکہ کراچی کو جلد ایک تحفہ دینے جارہے ہیں‘کراچی سمیت دیگر صوبوں میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان ہمیشہ محرومی کا شکار رہا ہے ،صوبہ پنجاب‘سندھ‘بلوچستان اور کے پی کے ساتھ مشاورت سے مسائل کا حل نکالیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام متعلقہ اداروں کو ویلکم کرتے ہیں کہ وہ ہم سے مل بیٹھ کر کام کریں۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہاکہ دیا میر بھاشا ڈیم کو 2 حصوں میں7 سے 9 برس کی مدت میں تعمیر کرلیں گے جن میں سے ایک ڈیم سائیڈ جبکہ دوسرا حصہ پاور ہائوس پر مشتمل ہو گا‘ دیا میر بھاشاہ ڈیم بنانے میں فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور جیسا کہ قوم میں بھی ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز دینے کا جذبہ پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاور ہائوس پراجیکٹ کا تعلق ہے اس کیلئے واپڈا کے پاس کمرشل فنانسنگ کا آپشن موجو د ہے ،ڈیم سائیڈ کے لئے 474ارب روپے درکار ہیں جس کیلئے 270ارب روپے حکومت فراہم کرے گی جس میں واپڈا 98ارب روپے کی ایکویٹی دیگا جبکہ دیگر لاگت سوورن گارنٹی کے ذریعے حاصل کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری