کیپٹن (ر) محمد صفدر کی دوسری شادی کی خبریں من گھڑت ، قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ‘ ترجمان

منگل 20 نومبر 2018 23:08

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی دوسری شادی کی خبریں من گھڑت ، قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ‘ ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ترجمان نے دوسری شادی کے حوالے سے خبروں کو من گھڑت قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر کی دوسری شادی کے حوالے سے جھوٹی اور منگھرٹ خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے ۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کیپٹن (ر) صفدر جیسے عاشق رسول کی کردار کشی نہیں کی جا سکتی ۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر وہ سچے ہیں تو داتا دربار لاہور میں ، مدینہ پاک یا مکہ مکرمہ میں آ کر قسم اٹھائیں ۔ اس قسم کی خبر پھیلانے والے کے خلاف قانونی چارہ جائی کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں