لاہور، شفافیت حکومتی ترجیح ہے،فیاض الحسن چوہان

ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے تمام افسران اپنی ذمہ دادیاں دیانیداری کے ساتھ نبھائیں،عوام کو سستی اور معیاری تفریح پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت

منگل 20 نومبر 2018 23:25

لاہور، شفافیت حکومتی ترجیح ہے،فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) شفافیت حکومتی ترجیح ہے،ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے تمام افسران اپنی ذمہ دادیاں دیانیداری کے ساتھ نبھائیں،عوام کو سستی اور معیاری تفریح پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمراء آرٹس کونسل کے افسران کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ الحمراء کے پلیٹ فارم پر فیملی ڈرامہ کو پروان چڑھایا جائے۔ اس موقع پر الحمراء میں تعینات ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان کا تعارف بھی کروایا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی پالیسوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجود حکومت کے ویژن کے مطابق تمام شعبوں میںشفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ،معاشرے میں ثقافتی حسن دیکھنا چاہتا ہوں،فنون لطیفہ کے ہر شعبے کی ترویج و ترقی کے لئے اپنے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا،وقتی تفریح کی بجائے اعلی اقدار کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچر ذوالفقار علی زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری اور ڈپٹی ڈائریکٹرالحمراء کلچرل کمپلیکس نوید بخاری نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کو الحمراء کے امور سے متعلق بریف کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں