وزیر اعظم عمران خان کا ملائشیا پہنچنے پر تاریخی استقبال

ملائشیا کے اعلیٰ حکام ائیرپورٹ پر موجود، ریڈ کارپٹ استقبال کے ساتھ وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 22:04

وزیر اعظم عمران خان کا ملائشیا پہنچنے پر تاریخی استقبال
کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کے 2 روزہ دورے پرکوالالمپور پہنچ چکے ہیں۔اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران وہ اہم ترین کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور انکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کے کوالالمپور پہنچنے پر انکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم کاایئرپورٹ پرملائيشياکےنائب وزیرخارجہ نےاستقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس ملائيشيامیں نائب وزیرڈاکٹرمحمدفریدبن رفیق نےبھی عمران خان کااستقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو ائیرپورٹ پر ہی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جبکہ دارلحکومت کی سڑکوں کو دن میں ہی پاکستانی اور ملائشین جھنڈوں سے سجا دیا گیا تھا ۔
واضح ہو کہ 18 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ مہا تیر بن محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستان مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہیں۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی تھی جب کہ عمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں