عامر لیاقت نے بول میڈیا نیٹورک کو خیرباد کہہ دیا

عامر لیاقت کے مداح اب انکو نیوز ون اور ٹی وی ون پر دیکھ سکیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل نومبر 22:33

عامر لیاقت نے بول میڈیا نیٹورک کو خیرباد کہہ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2018ء) :عامر لیاقت نے بول میڈیا نیٹورک کو خیرباد کہہ کہہ کر نیوز ون اور ٹی وی ون کو جوائن کر لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے شادی کے بعد بول میڈیا گروپ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ان کے مداح انکو نیوز ون اور ٹی وی ون پر دیکھ سکیں گے۔اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئیٹ کے ذریعے دی۔

جبکہ عیدملاد النبیﷺ کے حوالے سے بھی وہ نیوز ون اور ٹی وی ون پر نشریات کی میزبانی کریں گے۔
واضح ہو کہ انہوں نے چند روز پہلے ہی بول سے تعلق رکھنے والی خاتون سیدہ طوبیٰ سے شادی کر لی تھی۔ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر گذشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک طرف جہاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوش و خُرم دکھائی دئے وہیں دوسری جانب ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں نے اس شادی کے حوالے سے اپنے دُکھ بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کے رد عمل کے بعد ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے کچھ اقوال شئیر کیے۔ سیدہ بشریٰ عامر نے اپنے ٹویٹس میں وفاداری اور دھوکہ دہی کی بات کی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments