کریم ٹیکسی سروس اور پیپسی پاکستان میں صُلح ہو گئی
دونوں کمپنیوں نے صارفین کو ایک مشترکہ پیشکش کر دی، صارفین خوشی سے نہال
سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 نومبر 2018 12:35
(جاری ہے)
سعد خان نے ''کریم'' کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مفت پیپسی دینا چاہتے ہیں توآئیے ہم اس کھیل کو مزید دلچسپ بناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر آپ مفت پیپسی دیں گے تو ہم بھی پیپسی کے اُوپر 1 ملین کریم پروموز دیں گے۔
اس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ پیپسی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سعد خان کے اس ویڈیو پیغام کے جواب میں آن لائن ٹیکسی سروس ''کریم'' کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمرعابدین نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سعد خان کا پیغام دیکھا، بوتلیں بے شک آپ کی ہوں گی لیکن پرومو تو ''کریم'' کے ہوں گے۔ عمر عابدین نے کہا کہ میں نے سُنا ہے کہ آپ دس لاکھ پرومو بانٹنے والے ہیں، کیوں نہ ہم ان کی تعداد بڑھا کر 2 ملین کر دیں۔ بیس لاکھ پرومو کے بارے میں آپ کا خیال ہے ؟ سوشل میڈیا پر دونوں کمپنیوں کے مابین ان ویڈیو پیغام کے تبادلے کے بعد ''کریم'' صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں کے اشتراک سے عوام کا ہی فائدہ ہو گا۔ پیپسی مفت مل جائے گی یا پھر 'کریم'' پرومو ملیں گے۔ دونوں صورتوں میں فائدہ عوام کا ہی ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ''کریم'' ٹیکسی سروس اور ''پیپسی'' میں نوک جھونک ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ اس نوک جھونک کے وائرل ہونے کی وجہ پیپسی کی جانب سے کریم ٹیکسی سروس کو قانونی نوٹس بھجوانے کی تنبیہہ تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خاتون صارف نے کریم ٹیکسی سروس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی سروس استعمال کرنے کے لیے موبائل فون جیتنے کی قرعہ انداز میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن برائے مہربانی کوئی ''پرومو کوڈ'' ہی دے دو۔ جس پر کریم ٹیکسی سروس نے آفیشل اکاؤنٹ سے اس خاتون صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ فی الوقت ہمارے پاس کوئی پروموڈ کوڈز نہیں ہیں۔ فون نہیں تو مفت کی پیپسی چلے گی؟ کریم ٹیکسی سروس کا اتنا کہنا تھا کہ پیپسی نے کریم ٹیکسی سروس کو بلا اجازت نام استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پیپسی پاکستان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ برائے مہربانی بلا اجازت ہمارے برانڈ کا نام استعمال کرنے سے گُریز کریں۔ اس پر کریم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ واہ ، آپ تو کچھ زیادہ ہی حساس نہیں ہیں؟ جس پر پیپسی پاکستان نے نہایت عاجزانہ انداز میں کریم کو جواب دیا کہ جب آپ کو ہماری طرف سے قانونی نوٹس ملے گا، تب دیکھیں گے کہ کون حساس ہے اور کون نہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی ٰکے معاون خصوصی سے جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
ڈی جی ایل ڈے اے کی زیرصدارت اجلاس، مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے بریفنگ دی گئی
عاصم محمود نے جہیزو شادی کے دیگراخراجات کیخلاف آوازبلند کردی
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیزکی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تربیت مکمل
ٹ*قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع صنعتوں کے کارکنوں کی میراتھن ریس
چ*مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو 3ارب روپے جاری
qاعظم سواتی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئے
محکمہ داخلہ پنجاب نے گھر بیٹھے آن لائن اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کا پورٹل بھی بند کر دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار