فواد چودھری نےکرتا رپوربارڈرکھولنےکوامن پسندوں کی فتح قراردےدیا

حکومت کا مودی حکومت کے کرتاپور بارڈرکھولنے کی توثیق کا خیرمقدم، توقع ہے دونوں جانب سے متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 نومبر 2018 15:46

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر 2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے بھارتی حکومت کے کرتاپور بارڈرکھولنے کی توثیق کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے جنم دن پر کرتارپور بارڈرکھولنا پاکستان اور بھارت کے امن پسندوں کی فتح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور بارڈرکھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختصر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بابا گرونانک کے جنم دن پرکرتارپوربارڈر کھولنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر نوجوت سنگھ سدھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن اب مودی کابینہ نے پاکستان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بارڈرکھولنے کی توثیق کردی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کرتارپور راہداری کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے دونوں جانب سے متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ دوسری جانب رواں ماہ کے آخرمیں کرتار پور کوریڈور کی تعمیرشروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان تعمیراتی منصوبے کا آغازکریں گے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے رواں ماہ کے آخرمیں کرتارپور کوریڈورکی تعمیرپرکام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعمیراتی منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی تاریخ مقررنہیں کی گئی ہے۔حکام کے مطابق بھارت سمیت دنیابھرسے سکھ یاتری گورونانک دیوجی کا 549واں جنم منانے پاکستان آئے ہیں ، پاکستان اس موقع پرانہیں یہ تحفہ دینا چاہتا ہے ، اس مقصد کے لئے کوشش کی جارہی ہے کہ سکھ یاتریوں کے پاکستان میں قیام کے دوران ہی کوئی تاریخ فائنل کی جائے اوراس دن پاکستانی حدودمیں کرتارپور کوریڈورکی تعمیر شروع کردی جائے ، اس حوالے سے سروے مکمل ہوچکا ہے ۔

حکام کے مطابق تعمیراتی کام شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگربھارت بھی کوریڈورپررضامندہوجاتا ہے توپھرآئندہ سال گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن سے پہلے ہی کوریڈورکی تعمیرمکمل ہوجائیگی، کوریڈور کا زیادہ حصہ تقریباً ڈھائی کلومٹرفاصلہ پاکستان میں ہے ۔واضح رہے کہ رواں برس اگست میں جب سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے توا س موقع پرپاک فوج کے سربراہ نے انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی اوراب پاکستان اپنے اس وعدے وعملی جامہ پہننانے کی طرف جارہا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے اس اقدام کا جواب کس اندازمیں دیتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں