پہلے سو دنوں میں عوام کو بھی یقین ہو گیا سلیکٹ وزیراعظم ملک پر مسلط ہیں‘ترجمان بلاول بھٹو

حکومت نے جمہوریت ،جمہوری اداروں کو کمزور کیا، حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کر سکی

منگل 27 نومبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے سو دن جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کمزور کیا، سو دن گذر گئے مگر حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کر سکی،ابھی تک پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت ایوان زیری کی ایک کمیٹی بھی تشکیل نہیں پائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آکر تنازعات کھڑے کر دیتے ہیں۔حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرنے کی طرف کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا، ایک کروڑ نوکریوں کو پچاس لاکھ گھروں سے نتھی کر لیا گیا، اب نہ پچاس لاکھ گھر بنیں گے نہ ایک کروڑ نوکریاں آئیں گی۔پولیس اور بیوروکریسی میں مداخلت کے نئے رکارڈ قائم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سو دنوں میں عوام کو بھی یقین ہو گیا کہ سیلیکٹ وزیراعظم ملک پر مسلط ہیں،سو دن کارکردگی کی نہیں سو یوٹرن کی کہانیوں پر محیط ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں