پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر ماہ کا پہلا سوموار فوڈ انڈسٹری سے ملاقات کے لیے مختص کر دیا

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ماہ کا پہلا سوموار فوڈ انڈسٹری نمائندوں سے ملاقات کریں گے

منگل 27 نومبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) صحت مند خوراک کی فراہمی کی باہمی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلہ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر ماہ کا پہلا سوموار فوڈ انڈسٹری سے ملاقات کے لیے مختص کر دیا،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ماہ کا پہلا سوموار فوڈ انڈسٹری نمائندوں سے ملاقات کریں گے ،فوڈ انڈسٹری نمائندے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کر سکیں گے اور فوڈ انڈسٹری نمائندے کسی بھی قسم کے مسائل سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو براہ راست آگاہ کر سکیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے اہم سٹیک ہولڈر ہے،فوڈ انڈسٹری قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے گی تو ہی محفوظ خوراک عوام تک پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد عوام کی خوراک کی حفاظت اور اچھا کام کرنے والی انڈسٹری کو تحفظ دینا ہے،قوانین بنانے کا مقصد عوام کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری کو محفوظ گائیڈ لائن بھی دینا ہے،اوپن میٹنگ ڈے رکھنے کا مقصد انڈسٹری کے تحفظات بلا رکاوٹ سننا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ انڈسٹری کے تحفظات کو سن کر سائنسی بنیادوں اور صحت عامہ کے مفاد کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رویہ ملاوٹ کرنے والے کے لیے سخت ترین، اچھا کام کرنے والوں کے لیے دوستانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں