محکمہ ایکسائز نے سرکاری اداروں کی ٹوکن ٹیکس نادہندگا ن گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے اجازت مانگ لی

ٹوکن ٹیکس نادہندنان 1ہزار 706گاڑیوں میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 44 اپنی گاڑیاں بھی شامل

منگل 27 نومبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سرکاری اداروں کی ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے اجازت مانگ لی ،ٹوکن ٹیکس نادہندنان 1ہزار 706گاڑیوں میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 44 اپنی گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کی مختلف ٹیمیں لاہور کی اہم شاہراہوں پر ناکے لگا کر ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیاں پکڑ رہی ہیں مگر اس کی اپنی 44 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہوئے ۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کی فہرست کے مطابق سرکاری اداروں کی 1ہزار 706 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہوئے ان میں سب سے زیادہ پنجاب پولیس جس میں آئی جی ،ڈی آئی جی سمیت دیگر اہم پولیس افسران کے زیر استعمال 727 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے ناہندہ ہیں،اسی طرح رسکیو 1122کی 314 گاڑیاں مچیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی 133 گاڑیاں ،ایس اینڈ جی اے ڈی کی 27 گاڑیاں ،لائیو سٹاک کی 10 ،رنگ روڈ اتھارٹی کی 11،محکمہ آبپاشی کی 17،محکمہ زراعت پنجاب کی 21،پنجاب ہائی وے کی 11،ایس پی ایم ٹی کی 12،سیکٹریری پاپولیشن کی 9،ایگزیکٹو انجینئر ز کی 7،اے سی ایس ایس اینڈ جی اے ڈی کی 5، یونیورسٹی اف پنجاب کی 4جبکہ محکمہ قانون کی 167گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی لگژری گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس 15ہزار سے لیکر 35ہزار روپے جبکہ عام گاڑیوں کے سات ہزار سے لیکر نو ہزار روپے تک وصول کرتا ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہر سال چار ارب روپے سے زائد رقم ٹوکن ٹیکس کی مد میں وصول کرتا ہے جبکہ سرکاری اداروں سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 60 سے 70 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے ،سرکاری اداروں کے زیر استعمال گاڑیوں سے صرف ٹوکن ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ،انکم ٹیکس کی ان کو چھوٹ ہے ۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی لاہور عمران اسلم نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے رہی بات سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے لیے ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن سے سے اجازت طلب کی ہے اور اس سلسلے میں ایک لیٹر ان کو بجھوایا ہے ،اجازت ملتے ہی ان کے خلاف بھی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں