ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ ،آفتاب قرشی نے لاہور بادشاہ کو 47 رنز سے ہرا دیا

منگل 27 نومبر 2018 16:10

لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2018ء) آفتاب قرشی کے زیر اہتمام چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں،سٹیگ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں آفتاب قرشی نے لاہور بادشاہ کو 47 رنز سے ہرادیا، آفتاب قرشی نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.

(جاری ہے)

3اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، ریحان رفیق نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 77 اور کاشف اقبال نے 31 رنز بنائے،لاہور بادشاہ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیصر ندیم نے 5/30، شفقت بٹ 3/29 اور جمشید علی نے 1/45 وکٹ حاصل کیں،جواب میں لاہور بادشاہ 25 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی، عامر ریاض نے 60 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،آفتاب قرشی کی جانب سے عمدہ بائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے ریحان رفیق نے 3/13، کاشف اقبال 2/17 ، کاشف شفیع 2/24، تحسین مرزا 1/8، محسن آفتاب قرشی 1/30 اور جاوید ملک نے 1/14 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں