آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کی تمام پولیس لائنز میںبیوٹی فیکیشن پلان کا ایس او پی جاری کر دیا،ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

امجد جاوید سلیمی ذاتی طور پر پولیس لائنز کے اچانک دورے کرینگے ،ایس او پی پر عملدرآمد میں کمی کی صورت میں سخت ترین ایکشن لیا جائیگا

منگل 27 نومبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے صوبے بھر کی تمام پولیس لائنز میں فورس کی رہائشی بیرکس، برآمدے اور پارکس کی صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام فیلڈ افسران کو صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ذاتی طور پر پولیس لائنز کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع کریں گے اور لائن میں ایس او پی پر عملدرآمد میں کمی کی صورت میں سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

پولیس لائنز کی Beautificationکے سلسلے میں پولیس افسران کو ایس او پی جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس لائنز کے باہر تعمیر غیر ضروری دیواروں کو فوری طور پر ختم کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی بیرکس میں اپنے طور پر کی گئی تبدیلیوں کوبھی ختم کر کے ان کی پرانی حالت میں بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پولیس لائنز میں موجود پارکس میں نئے پودے لگائے جائیں تا کہ بنجر گرائونڈز کو آباد کیا جائے۔

اس کے علاوہ بجلی کی تاریں جو کمروں اور برآمدوں پر لٹکی ہوئی ہیں جو کہ کسی بھی وقت آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں ان کی ڈکٹنگ کروائی جائے تا کہ کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ صوبائی پولیس سربراہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ڈی پی او پولیس لائن کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہو گا اور اس سلسلے میں عدم دلچسپی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں موجود پولیس لائنز کی بیرکس، برامدوں، پارکس، واش رومز کی صفائی اور پارکس میں پودے لگانے کے بارے میںرپورٹ ایک ہفتے کے اندرسنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں