شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی

نوازشریف پیشیاں بھگت رہے ہیں، اس لیے خاموش ہیں، سیاستدان کبھی خاموش نہیں رہتے، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 نومبر 2018 16:25

شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر 2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد ن لیگ نوازشریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پیشیاں بھگت رہے، اس لیے خاموش ہیں، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، سیاستدان کبھی خاموش نہیں رہتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار علی خان کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں۔

کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں۔ بہت سی میٹنگز ہوتی ہیں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، کوئی ایسی بات ہے جو مجھے یاد نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاستدان نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں جتنی نواز شریف نے بھگتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو خاموش نہیں ہوناچاہئے، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب خاموش نہیں ہیں۔

عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر کہا ہے کہ 100دن ہوگئے ہیں 100دن اورلے لیں، ہوا کچھ نہیں اگر کچھ ہوا ہے توآپ بتا دیں۔ واضح رہے گزشتہ روز اپنے ٹی وی انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میرا نواز شریف سے تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے میں نے نواز شریف کو نہ تو کوئی پیغام بھیجا ہے اور نہ ہی ان سے ملنے کی خواہش کا کوئی اظہار کیا ہے نواز شریف کو میں نے نیک دلی سے مشورہ دیا تھا کہ وہ اداروں سے تصادم کی فضا پیدا نہ کریں مگر میری بات نہ مانی گئی اگر اس وقت خاموشی اختیار کی گئی تھی تو اب خاموشی کا کیا فائدہ میاں نواز شریف کی مشکلات میں ابھی بھی کمی نہیں آئی میرا مقصد کبھی بھی میاں صاحب کو نقصان پہنچانا نہیں تھا میرا ان سے سیاسی اختلاف تھا میں نے 34 سال کی سیاست میں کبھی کوئی عہدہ نہیں مانگا میری بات کو نواز شریف توجہ سے سنتے تھے اور مجھے اس بات پر فخر ہے میری بات کو عزت و احترام سے میری جانب سے نواز شریف کو یہ مشورہ دیا گیا کہ آپ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں بے شک خاموش نہ رہیں فیصلہ عدلیہ نے ہی دینا ہے آپ کو کہنا چاہئے کہ میں اپنا دفاع کروں گا اگر آپ کو کسی بریگیڈیئر یاجے آئی ٹی سے شکوہ ہے تو آپ پوری فوج کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں چوہدری نثار نے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد میری خواہش تھی کہ ملک اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہ پہچنے شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا کہ آپ کو جو موقف ہے وہی ہمارا موقف ہے میری شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کے پاس جاتے ہیں اور ان کو کہتے ہیں کہ آپ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں لیکن میں نے رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا بعد میں دیگر لوگ گئے اور نوا زشریف سے ملاقات کی لیکن ملاقات کے دوران میاں نوا زشریف نے ایک انقلابی وہاں بٹھایا ہوا تھا اور اس انقلابی نے جو کچھ کہا وہی میٹنگ کا نتیجہ نکلا یہ میٹنگ دو مرتبہ ہوئی لیکن دونوں مرتبہ یہ ہی نتیجہ نکلا سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میر ا اب شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو مشورے دیتا رہا تھا کہ یہ کام نہ کریں وہ کام نہ کریں مثلا میں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ بڑا جہاز استعمال نہ کریں غیر ملکی دورے کم کریں ریسٹ ہاؤسز پر اخراجات مت کریں نواز شریف کہتے تھے کہ اگر میں بڑا جہاز استعمال نہ کروں تو دنیا میں پاکستان کی عزت افزائی نہیں ہو گی تو میں نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بڑی ایئر لائن پی آئی اے موجود ہے آپ کے چھوٹے جہاز کے استعمال سے آپ کی عزت افزائی میں اضافہ ہوگا میاں صاحب کو علم ہے کہ میں بڑے رازوں کا امین ہوں اگر میں ان رازوں کو نکال دوں تو طوفان برپا ہو جائے گا لیکن اس کا پاکستان کو نقصان ہو گا آج پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے آج غلطی کی گنجائش نہیں ہے کھائی ہمارے سامنے کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں