آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،فواد حسن فواد اور احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع

جمعرات 29 نومبر 2018 13:21

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،فواد حسن فواد اور احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتارفواد حسن فواد اور احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی ۔ملزمان کو احتساب عدالت نمبر 1 کے جج چوہدری منیر احمد کے رو برو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف دستاویزات پیش کی گئی۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت چار ملزمان کو بھی جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میںپیش کیا گیا۔عدالت نے احد چیمہ سمیت چاروں ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ملزمان کو دوبارہ 13 دسمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔دیگر ملزمان میں بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر شامل ہیں۔احد چیمہ کے خلاف غیر قانونی اثاثاجات سے متعلق کیس بھی زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں