احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی

جمعرات 29 نومبر 2018 13:21

احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے اربوں روپے کے غبن کے کیس میں گرفتار نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15 روزکی توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف مکمل ریفرنس پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں