نجی ہائوسنگ سکیم کے متاثرین کامطالبات کے حق میں نیب کے دفتر کے باہر احتجاج

جمعرات 29 نومبر 2018 13:21

نجی ہائوسنگ سکیم کے متاثرین کامطالبات کے حق میں نیب کے دفتر کے باہر احتجاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) فیروز پور ہائوسنگ سوسائٹی متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نیب لاہور کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔متاثرین کا کہنا تھاکہ نیب نے پلی بارگین کے ذریعے ایک ارب روپے کی رقم حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہمیں نہ پلاٹ ملے اور نہ پیسے واپس کئے گئے ہیں۔متاثرین کا کہنا تھاکہ نیب کی جانب سے دسمبر میں رقوم واپسی کا وعدہ کیا گیا لیکن ہمیں یہ وعدہ پوراہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان سے حاصل کی گئی رقم متاثرین کو واپس کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں