موجودہ حکومت کے دور میں احتساب کی یکطرفہ ٹریفک چل رہی ہے ‘ مسلم لیگ (ن)

علیمہ خان، بابر اعوان، علیم خان سمیت حکومتی ذمہ داروں کیخلاف بھی ریفرنسزتیار ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا‘ پرویز ملک، عمران نذیر کی گفتگو

جمعرات 29 نومبر 2018 14:36

موجودہ حکومت کے دور میں احتساب کی یکطرفہ ٹریفک چل رہی ہے ‘ مسلم لیگ (ن)
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں احتساب کی یکطرفہ ٹریفک چل رہی ہے، علیمہ خان، بابر اعوان، علیم خان، جہانگیر ترین سمیت حکومتی ذمہ داروں کو نیب پوچھتا تک نہیں حالانکہ ان کیخلاف بھی ریفرنسزتیار ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل میں گرفتار حافظ نعمان کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ ان کے باقی نعروں کی طرح جھوٹ ثابت ہو رہا ہے،حکومت جانبداری سے کام لے رہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیب آرڈیننس کے مطابق انکوائری تحقیقات اور ریفرنس سمیت کافی مراحل ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتہائی عجلت سے کام لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سو روزہ کارکارگی عوام کے سامنے ہے۔یکطرفہ احتساب سے عوام کا ان سے رہا سہا اعتماد بھی اٹھ جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں