نہ عمران خان نہ شہباز شریف؛سیالکوٹ وومن یونیورسٹی کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟

وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے منصوبے کا افتتاح لیکن منظوری ق لیگ نے دی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 نومبر 2018 14:16

نہ عمران خان نہ شہباز شریف؛سیالکوٹ وومن یونیورسٹی کا کریڈٹ  کس کو جاتا ہے؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ وومن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد دوبارہ رکھ دیا ہے۔مذکورہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے ہی رکھ چکے تھے جب کہ اس منصوبے کی منظوری ق لیگ نے دی تھی۔اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ن لیگ کے دور حکومت کا ایک منصوبے کا افتتاح کر چکے ہیں اور اب وزیراعظم عمران خان نے وہی کام کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی انہوں نے گذشتہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں سڑکوں کے فیتے نہیں کاٹوں گا بلکہ یونیورسٹیوں کے فیتے کاٹوں گا۔تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر سیالکوٹ گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے نام کی تخی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد صارفین نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ جس یونیورسٹی کا افتتاح شہباز شریف نے 8 مئی 2017 کو کیا تھا اس کا سنگ بنیاد عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کیا۔
۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی اس پر شدید رد عمل آیا ہے اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کئی برس قبل شہباز شریف کی حکومت میں قائم ہوئی۔

موجودہ کیپمس کے علاوہ 200 ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی،شہباز شریف نے نئے کیپمس کا سنگ بنیاد رکھا۔خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان اس کا دوبارہ افتتاح کریں گے۔
سابق وزیرداخلہا حسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت کے دوبارہ فیتے کاٹنا ہی نیا پاکستان ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی دوبارہ سے یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے پر حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں