پیپلز پارٹی کا 51واں یوم تاسیس کل منایا جائیگا،

بلاول بھٹو سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سرگرمیاں تیز کریگی، بلاول بھٹو پنجاب میں بھی متحرک ہونگے

جمعرات 29 نومبر 2018 15:06

پیپلز پارٹی کا 51واں یوم تاسیس کل منایا جائیگا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا 51واں یوم تاسیس آج ( جمعہ)30نومبر کو منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مرکزی تقریب سکھر میں منعقد ہو گی جہاں پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاو ل بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق بلاول بھٹو جلسے میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی دیں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی یوم تاسیس جلسے کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سرگرمیاں تیز کرے گی جبکہ بلاول بھٹو پنجاب میں بھی متحرک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں