محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی صوبہ بھر میں آمدن میں اضافہ کی پالیسی مرتب،ماہ دسمبرمیں جملہ ناظمین کانفرنس طلب کرنے کی ہدایت

رواںمالی سال کے ابتدائی چار ماہ کی آمدن میں گذشتہ سال کی نسبت 15.72فیصد کا اضافہ،مزید اضافہ کیلئے پالیسی مرتب کرلی گئی ‘پیر سید سعید الحسن

جمعرات 29 نومبر 2018 15:06

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی صوبہ بھر میں آمدن میں اضافہ کی پالیسی مرتب،ماہ دسمبرمیں جملہ ناظمین کانفرنس طلب کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کو فوری طور پر ماہ دسمبرمیں زونل ناظمین کانفرنس طلب کرنے کی ہدایت کردی گئی ، انہوں نے بتایا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور گائیڈ لائن کی بنا پر محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی پہلے چارماہ کی آمدن میں گزشتہ سال کے ابتدائی 4ماہ کی آمدن کی نسبت 15.72فیصد اضافہ ہوا۔

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی آمدن میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرلی گئی ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے دسمبر2018میں ناظمین کانفرنس کے موقع پر جملہ زونل ناظمین کو ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کمیٹی کااجلاس گلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اوقاف آرگنائزیشن کے جملہ ملازمین ،صوبائی خطیب اوقاف ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،منیجران اور آڈٹ آفیسران کو کار کردگی کی بنا پر ترقی دینے کے معاملات زیر غور لائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی ناجائز قابضین سے قیمتی رقبہ واگزار کروانے ،آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اور آمدن میں مزید اضافہ کے لیے مرتب کردہ پالیسیوں کو حکومتی اعلیٰ سطح پر بے حد سراہا گیا ہے۔ انہوں نے جملہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کو محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر کنٹرول رقبہ جات میں سے نیلام ہونے والے رقبہ پر بمطابق شرائط نیلام پٹہ داران کو رقبہ جات میں درخت لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ لگانے والے پٹہ داران کو سخت جرمانہ کیا جائے ۔اسی طرح نیلام شدہ رقبہ پر بمطابق شرائط دولاکھ چار ہزار چھ صد پچاس درخت لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں