عمران خان روز رات کو روتے ہیں

خاتون نے عمران خان کے رونے کی ایسی وجہ بتائی کہ سب کے قہقہے لگ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 نومبر 2018 15:15

عمران خان روز رات کو روتے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو قریبا 100روز ہو چکے ہیں۔تحریک انصاف کے سپورٹرز کو عمران خان سے بہت امیدیں تھیں۔عمران خان نے بھی حکومت میں آنے سے قبل عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے۔پاکستانی عوام کی طرف سے حکومت کی اب تک کی کارگردگی پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اسی متعلق ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وعدے تو بہت اچھے تھے لیکن وہ پورے کریں گے تو بات بنے گی۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تو بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ عوام اور عمران خان کے اردگرد لوگ ان کو جینے نہیں دیتے۔وزیراعظم عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ لوگ ان کو کچھ نہیں کرنے دیتے۔خاتون نے مزید کہا کہ عمران خان تو روز رات کو بیٹھ کر روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہائے ماں مر گئی میں کتھے جاواں۔

(جاری ہے)

خاتون کی اس بات پر وہاں موجود سب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔

واضح رہے : پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے وفاق میں اپنی حکومت قائم کی جس کے بعد کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی سو روزہ پلان پر عملی اقدامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل حکومت کے پہلے سو روز کے لیے جو منشور پیش کیا تھا اسے پورا کرنے کے لیے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجموعی طور پر موجودہ حکومت کی کارکردگی اچھی رہی جس پر عوام بھی مطمئن نظر آئی۔

اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار سنبھالتے ہی کئی مواقع پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود حکومت نے اپنی پہلے سو روزہ کارکردگی پر توجہ دی اور کئی عوام دوست منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ حکومت کی بٖڑی کامیابیوں میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور طاقت کا استعمال کیے بغیر دھرنے کو ناکام بنانا زیادہ نمایاں ہیں۔

لیکن کئی جگہ گورننس کی کمزوری بھی نظر آئی جس کی وجہ سے آئی جی پنجاب کو پانچ ہفتوں میں اور آئی جی اسلام آباد کو 20 روز میں ہی عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ حکومت کے پہلے 100روز میں وفاقی کابینہ کے 13اجلاس ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے 18اگست کو اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے 100روز میں عملدرآمد کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں