ن لیگ کاحکومتی ناکامیوں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرنےکا فیصلہ

حکومت نے اپنے جھوٹ چھپانے کیلئے سرکاری خرچ پر تشہیر شروع کردی، حکومتی نااہلی ، جھوٹ اور یوٹرن پر حقائق نامہ جاری کریں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 نومبر 2018 15:23

ن لیگ کاحکومتی ناکامیوں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکامیوں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے جھوٹ چھپانے کیلئے سرکاری خرچ پر تشہیر شروع کردی، حکومتی نااہلی ، جھوٹ اور یوٹرن پر حقائق نامہ جاری کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے 100دن ملک کیلئے شرمندگی اور بدنامی کے روز تھے۔

عمران خان کی ناکامی کے سچ کوچھپانے کیلئے 100جھوٹ گڑے جا رہے ہیں۔ حکومت کے سوروزپی ٹی آئی کے سپورٹرز اور ووٹرزکیلئے ناامیدی کے دن تھے۔جبکہ عوام کیلئے اذیت ناک دن تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے جھوٹ چھپانے کیلئے سرکاری خرچ پر تشہیر شروع کردی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی نااہلی ، جھوٹ اور یوٹرن پر حقائق نامہ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم ہوشیار رہے آج وزیراعظم عوام سے براہ راست جھوٹ بولیں گے۔

جتنا بڑا جھوٹ اس وزیرکو اتنا ہی بڑا میڈل ملے گا۔ ان جھوٹوں کو پانے جھوٹ بولنے پر کیا شرم ہے؟ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی پرقوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا،جس کے تحت حکومت نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی جائے گی،آج 29 نومبر کو منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان 100روزہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق خود بات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اپنے پہلے100دنوں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت حکومت کی جانب سےآج 29 نومبر کوجناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں وفاقی کابینہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، سینیٹرز سمیت سماجی شخصیات کو تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ 100روزہ پلان کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان حکومت کی کاکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 100روزہ کارکردگی پر خود بات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بات کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نےگزشتہ روز نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واجب الادا بیرونی ادائیگیوں سمیت قومی معیشت کے فروغ کیلئے کامیابی سے انتظام کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں