پنجاب میں خاتون خود کُش بمبار کے داخلے کی اطلاع

دہشت گردی کے پیش نظر پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ،آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 نومبر 2018 15:59

پنجاب میں خاتون خود کُش بمبار کے داخلے کی اطلاع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2018ء) : پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق کالعدم بے ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی میں چینی قونصل خانے کی طرح کا حملہ کر سکتی ہے۔

لہذا حساس تنقصیبات سمیت حساس عمارتوں کے فول پروف اقدمات کیے جائیں۔
اس سے قبل کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد پنجاب کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔اس حوالے سےآئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے واقعے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

میں واقع چینی قونصل خانے سمیت پنجاب بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین کی سیکورٹی فوری بڑھا دی گئی تھی۔ جبکہ پنجاب بھر میں تمام فورسز کو مسلسل الرٹ پر رہنے، سرچ آپریشن بڑھانے اور حساس علاقوں کی ناکہ بندی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔جب کہ لاہور میں تین دہشتگرد حملوں کا خطرہ منڈلانے کی خبریں بھی سامنے آئیں ۔ جس کے پیش نظر ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا،جس کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد شہر میں داخل ہوئے۔

دہشت گرد سرکاری اور حساس اداروں کے افسران کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ تینوں دہشت گرد بارودی آلات کے استعمال کے حوالہ سے مکمل تربیت یافتہ ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور دیگر حساس تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا جائے۔ جبکہ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں